Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:لاہور پولیس ایک جانب تو نئے سہولت سینٹرز اور سمارٹ پولیسنگ متعارف کرانے میں مصروف ہے،مگر دوسری جانب شہر کے بشتر تھانے کرایے کی عمارتوں میں قائم ہیں،،کامران راجپوت کی رپورٹلاہور پولیس کے افسران جدید پولیسنگ کے لئے بہت سے اقدامات کرتے نظر آتے ہیں۔جن میں سہولت سینٹرز کا قیام اور جدید آپریشنز روم شامل ہیں تاہم پولیس نظام کی بنیادی اکائی یعنی تھانوں کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔شہر کے چودہ تھانے سرکاری کی بجائے نجی عمارتوں میں قائم ہیں۔ مگر اعلی حکام اس پر بات کرنے کو تیار ہی نہیں۔ قانون کے شعبے سے وابستہ دیگر شعبوں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ تھانوں کی حالت زار میں تبدیلی اور اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کئے بغیر پولیس نظام میں تبدیلی صرف خواب ہی رہے گا۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس کے محکمے کو صحیح معنوں میں جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کے لئے حکام کو حقیقی اور انقلابی اقدامات کرنا ہوں گے۔
لاہور:لاہور پولیس ایک جانب تو نئے سہولت سینٹرز اور سمارٹ پولیسنگ متعارف کرانے میں مصروف ہے،مگر دوسری جانب شہر کے بشتر تھانے کرایے کی عمارتوں میں قائم ہیں،،کامران راجپوت کی رپورٹ
لاہور پولیس کے افسران جدید پولیسنگ کے لئے بہت سے اقدامات کرتے نظر آتے ہیں۔جن میں سہولت سینٹرز کا قیام اور جدید آپریشنز روم شامل ہیں تاہم پولیس نظام کی بنیادی اکائی یعنی تھانوں کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔شہر کے چودہ تھانے سرکاری کی بجائے نجی عمارتوں میں قائم ہیں۔ مگر اعلی حکام اس پر بات کرنے کو تیار ہی نہیں۔
قانون کے شعبے سے وابستہ دیگر شعبوں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ تھانوں کی حالت زار میں تبدیلی اور اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کئے بغیر پولیس نظام میں تبدیلی صرف خواب ہی رہے گا۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس کے محکمے کو صحیح معنوں میں جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کے لئے حکام کو حقیقی اور انقلابی اقدامات کرنا ہوں گے۔