اپ ڈیٹ 15 مارچ 2016 08:27am

بس تین کھجور بنائے آپ کو پاورفُل

کھجور کا استعمال دنیا کے سستے ترین پھلوں میں کیا جاتا ہے یا یوں کہا جائے کہ کجھور دنیا میں کھائے جانے والا سب سے عام پھل ہے تو زیادہ بہتر ہے۔ کھجور ایشیائی ممالک میں زیادہ پائی جاتی ہے۔ کچھ ممالک میں کھجوروں کو سوکھا کے کھایا جاتا ہے اور کچھ ممالک میں اس کو بغیر سوکھائے کھایا جا تا ہے۔ کھجور کو جیسے بھی کھایا جائے اس کی غذائیت میں کوئی کمی نہیں آتی۔

,کھجوریں ان افراد کے لیے بے حد فائدہ مند ہیں جو گوشت کھانے سے پرہیز کرتے ہیں اور صرف سبزیوں کا استعمال کرتے ہیں۔ کھجور وٹامن بی 6 , فائبر کوپر, پوٹاشیم اور میگنیشیم کے دیگر غذائیت بھی شامل ہوتی ہیں جوکہ صحت کے لیے بہت اچھی ہوتی ہیں۔

کھجور کے استعمال سے کینسر کے خطرات تقریباً ختم ہوجاتے ہیں۔ کھجور میں موجود سیلینیم کینسر کے خلاف لڑنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کھجور سے مدافعتی نظام بھی مضبوط ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ کھجوروں میں فاسفورس بھی پایا جاتا ہے جوکہ انسانی دماغ کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ اکثر ان افراد کو کھجور کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے جن کا دماغی کام ہوتا ہے۔ کھجوروں میں قدرتی شوگر موجود ہوتی ہےجوکہ دماغی مسلز کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے۔اس کے علاوہ دانتوں کے درد کے لیے بھی کھجور بہترین علاج ہے کھجور میں موجود وٹامن اے, سی, بی ون, بی ٹو دانتوں کےلیے اچھا ہوتا ہے۔

کھجور میں آئرن بھی وافر مقدار موجود ہوتا ہے جوکہ انسانی جسم میں خون کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کافی مددگار ہوتا ہے۔اس لیے ڈاکٹر اینیمک لوگوں کو دن میں تین کھجوریں کھانے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ اس سے کم وقت میں جلدی خون بنتا ہے۔

کھجور میں موجود قدرتی شوگر عام شوگر سے زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے۔ اس میں موجود شوگر جلدی ہضم ہوجاتی ہے اگر آپ دو یا تین کھجوریں کھا لیں تو دن بھر میں آپ کو کوئی دوسرا میٹھا کھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Read Comments