شائع 05 مارچ 2016 06:43am

ہمیش گلوکاری چھوڑ کے رقص کی تربیت لینے لگے

ممبئی:ہمیش ریشمیا بولی وڈ کے باصلاحیت اداکار ہیں انہوں نے اداکاری، گلوکاری،اسکرپٹ رائٹنگ،کمپوزنگ ،پروڈکشن غرض ہر چیز میں قسمت آزمائی کی ہے۔

لیکن کچھ اور بھی ہے جو انہوں نے آج تک نہیں کیااور یہ ہی چیز سیکھنے کیلئے وہ باقاعدہ تربیت لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار ہمیش ریشمیا رقص کی تربیت حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں،حال ہی میں میڈیا کو دئے گئے انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ انہیں رقص کرنا بالکل بھی نہیں آتا اسلئے وہ جلد ہی رقص کی باقاعدہ تربیت لیں گے۔

Read Comments