ممبئی:بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے کے حسن کے چرچے چاروں طرف پھیلے ہوئے ہیں ،دنیا میں ان کی خو بصورتی کی مثالیں دی جاتی ہیں۔
لیکن ان کے مداح نے انہیں اچانک بڑھیا کہہ کر پکارنا شروع کردیا،یقیناً آپ کو یہ جان کر حیرانی ہورہی ہوگی کہ اتنی خوبصورت اداکارہ کو بڑھیا کہنے کی وجہ کیاہے؟
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ایشوریا رائے ان دنوں اپنی آنے والی فلم سربجیت کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ،فلم کے چند مناظر عکسبند کروانے کیلئے دہلی کے لال قلعے میں انہوں نے ایک بوڑھی عورت کا روپ دھار رکھا تھا۔
ایشوریا کے مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب تھے،لیکن جب انہوں نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کو بڑھیا کے روپ میں دیکھا تو حیران رہ گئے اور بڑھیا بڑھیا کے نعرے لگانے لگے۔
واضح رہے کہ فلم سر بجیت میں ایشوریا رندیپ کی بہن کاکردار نبھا رہی ہیں،فلم سربجیت رواں سال انیس مئی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔