ممبئی:سابق حسینہ عالم اور بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ سشمیتا سین نے اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر اور پریتی زنٹا کی حال ہی میں ہونے والی شادی پر دیا ایک انوکھا بیان۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق دوہزار سولہ بولی وڈ ستاروں کیلئے بڑی خوشیاں لے کر آیا ہے ،رواں سال بھارتی فلم انڈسٹر ی کی دو بڑی اداکارائیں پریتی اور ارمیلا شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
ان کی شادی سے نہ صرف ان کے مداح خوش ہیں بلکہ بولی وڈ اداکار بھی بیحد خوش ہیں ،اداکارہ سشمیتا سین بھی ساتھی اداکاراﺅں کی شادی کا سن کر بیحد خوش ہیں۔
اس کے علاوہ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پریتی کو پہلے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مبارکباد دے چکی ہوں،پریتی بہترین اداکارہ ہیں ۔
پریتی میری بہترین دوست ہیں ،ان کی شادی کا سن کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے میں چاہتی ہوں وہ زندگی میں ہمیشہ خوش رہیں،میرے دل سے ہمیشہ ان کیلئے دعائیں نکلتی ہیں۔
اداکارہ ارمیلا کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارمیلا کے بارے میں بھی میرے یہ ہی خیالات ہیں۔