بڑی فلموں کی نظر اندازکی جانے والی دلچسپ غلطیاں
ہالی وڈ اور بولی وڈ انڈسٹری کا شمار دنیامیں اربوں کا بزنس کرنے والی انڈسٹریز میں ہوتا ہے،وجہ لوگوں کو بہترین تفریح فراہم کرنا ہے۔ فلمیں دنیا کے تمام ممالک میں بنتی اور پسند کی جاتی ہیں،بے تحاشہ کام کرنے کے بعد زیادہ تر لوگ ہفتہ وار چھٹی میں فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں،یہ ہی وجہ ہے کہ پوری دنیا میں فلموں کا بزنس اربوں ڈالرز تک پہنچ چکا ہے۔ بڑی انڈسٹری ،بہترین اداکاری،منجھے ہوئے اداکار اور ہدایتکار ہونے کے باوجود کہیں نہ کہیں غلطی ہو ہی جاتی ہے جو فلم دیکھتے ہوئے بالکل بھی محسوس نہیں ہوتی ،آج ہم آپ کو بولی وڈ اور ہالی وڈ کی بڑے بجٹ اور پرفیکٹ فلموں کی چنددلچسپ غلطیوں سے روشناس کرواتے ہیں ۔ ٭دھوم تھری بولی وڈ کی شاندار بزنس کرنے والی فلموں میں سے ایک ہے لیکن مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی ا س فلم میں ایک غلطی تھی جو وہ دیکھ نہیں پائے اور نہ آپ لوگ دیکھ سکے ۔فلم کے مشہور گانے کملی پر کترینہ کی پرفارمنس مدتوں یاد رکھی جائے گی،لیکن ڈانس کے دوران کترینہ کے ٹراﺅزر پر ذرا دھیان دیجئے۔ ٭فلم را ون کی سب سے بڑی غلطی آپ خود دیکھ سکتے ہیں شاہ رخ کا تعلق فلم میں ہندو ازم سے دکھایا گیا ہے لیکن ان کی موت کے بعد انہیں عیسائی طریقے سے کوفن میں رکھا جاتا ہے اگلے سین میں کرینہ ان کی استھیاں پانی میں بہاتی ہوئی نظر آتی ہیں،حیرت ہے۔ ٭فلم لگان مسٹر پرفیکٹ کی پرفیکٹ فلم تھی جو آسکر کیلئے نامزد ہوئی تھی،لیکن اس میں ایک غلطی کی طرف کسی کا بھی دھیان نہیں گیا۔فلم میں اٹھارہ سو بیانوے کے دور کی منظر کشی کی گئی ہے،جب ایک اوور میں صرف پانچ بالز کروائی جاتی تھیں لیکن فلم میں عامر مزے سے ایک اوور میں چھ بالز کرواتے نظر آرہے ہیں۔ ٭فلم کے اس سین کو دیکھ کر آپ اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ پائیں گے ،غنڈوں کی گولیوں سے بچنے کیلئے متھن سائیکل کے پیچھے چھپے ہیں۔ ٭فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ میں ایک سین کے دوران جب کترینہ ریتک سے ملنے اپنی دوست کی بائیک پر جاتی ہیں انہوں نے گلابی کپڑے پہنے ہوئے ہوتے ہیں جبکہ بائیک پر اچانک ان کا گلابی ڈریس براﺅن میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ ٭بھارت کی سدا بہار فلم شعلے جسے آج بھی پسند کیاجاتا ہے اس کی سب سے بڑی غلطی پر شاید آ ج تک کسی نے دھیان نہیں دیا ،لیکن آج ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ فلم کے کلائمکس میں گبر کو پاﺅں سے پیٹتے ہوئے ٹھاکر کے ہاتھ نظر آرہے ہیں،حیرت ہے ہدایتکار نے اتنی بڑی غلطی کی طرف دھیان کیوں نہیں دیا ۔ ٭کرش تھری کا شمار بولی وڈ کی کامیاب فلموں میں ہوتا ہے لیکن اس میں بھی ایک غلطی تھی جو ہم آ پ کو بتاتے ہیں گانے میں ڈانس کرتے ہوئے رتیک کی شرٹ کے سلیوز فولڈ تھے لیکن اچانک ڈانس کرتے کرتے ان کے سلیوز نیچے ہوگئے حیرت ہے۔ ٭راج کمار ہیرانی کی کامیاب ترین فلم پی کے کی نظر انداز کی جانے والی سب سے بڑی غلطی یہ تھی کہ فلم میں سرفراز یوسف کا کردار نبھانے والے اداکار بروجز میں پاکستانی ایمبسی میں کام کرتے ہیں جبکہ حیرت کی بات تو یہ ہے کہ بروجز میں پاکستانی ایمبسی ہے ہی نہیں۔ ٭اب بات کرتے ہیں مشہور ہالی وڈ فلم ٹائی ٹینک کی ،فلم کے کلائمیکس میں ہیرو جیک کی شرٹ پر اسٹرپس ہیں جبکہ اگلے سین میں شرٹ پر سے اسٹرپس غائب ہوگئے ہیں۔