Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کی نئی جے آئی ٹی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔ نئی جے آئی ٹی رپورٹ میں آٹھ ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔عدالت نے کیس میں مفرور ملزم منصور احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔کراچی کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج مقبول میمن کی عدالت میں تفتیشی آفیسرساجد سدوزئی کی جانب سے نئی جے آئی ٹی پیش رفت رپورٹ پیش کی گئی ، رپورٹ میں ایم کیو ایم کے حماد صدیقی، عبدالرحمان عرف بھولا ، علی حسن قادری اور ڈیاکٹر عبدالستار سمیت 8 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ تفتیشی آفیسر کا عدالت میں کہنا تھا کہ بلدیہ فیکٹری مالکان سے بیس کروڑ روپے بھتہ مانگا گیا تھا، یہ بھتہ حماد صدیقی ملزم عبدلرحمان عرف بھولا کے ذریعے مانگا گیا تھا جبکہ ملزم رضوان نے ان باتوں کے انکشافات پہلی جے آئی ٹی میں بھی کیے تھے، عدالت میں سرکاری وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ نئی جے آئی ٹی کے تناظر میں دوبارہ سانحہ بلدیہ کا مقدمہ درج کروایا جائے ۔عدالت نے تفتیشی آفیسر سے پہلی جے آئی ٹی رپورٹ طلب کی جس پر ساجد سدوزئی کا کہنا تھا کہ پہلی جے آئی ٹی رپورٹ محکمہ داخلہ کے پاس ہے ، عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس کا نیا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت بائیس مارچ تک ملتوی کردی۔ عدالت نے فیکٹری مالکان کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست بھی منظورکرلی۔[video width="650" height="450" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/RAFFAT-SAEED-VBN-1214_x264_001_x264.mp4"][/video]
کراچی:سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کی نئی جے آئی ٹی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔ نئی جے آئی ٹی رپورٹ میں آٹھ ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔عدالت نے کیس میں مفرور ملزم منصور احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
کراچی کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج مقبول میمن کی عدالت میں تفتیشی آفیسرساجد سدوزئی کی جانب سے نئی جے آئی ٹی پیش رفت رپورٹ پیش کی گئی ، رپورٹ میں ایم کیو ایم کے حماد صدیقی، عبدالرحمان عرف بھولا ، علی حسن قادری اور ڈیاکٹر عبدالستار سمیت 8 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
تفتیشی آفیسر کا عدالت میں کہنا تھا کہ بلدیہ فیکٹری مالکان سے بیس کروڑ روپے بھتہ مانگا گیا تھا، یہ بھتہ حماد صدیقی ملزم عبدلرحمان عرف بھولا کے ذریعے مانگا گیا تھا جبکہ ملزم رضوان نے ان باتوں کے انکشافات پہلی جے آئی ٹی میں بھی کیے تھے، عدالت میں سرکاری وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ نئی جے آئی ٹی کے تناظر میں دوبارہ سانحہ بلدیہ کا مقدمہ درج کروایا جائے ۔
عدالت نے تفتیشی آفیسر سے پہلی جے آئی ٹی رپورٹ طلب کی جس پر ساجد سدوزئی کا کہنا تھا کہ پہلی جے آئی ٹی رپورٹ محکمہ داخلہ کے پاس ہے ، عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس کا نیا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت بائیس مارچ تک ملتوی کردی۔ عدالت نے فیکٹری مالکان کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست بھی منظورکرلی۔
[video width="650" height="450" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/RAFFAT-SAEED-VBN-1214_x264_001_x264.mp4"][/video]