Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:نعیم الحق کہتے ہیں کہ پنجاب میں نیب کی کارروائیوں پر شہباز شریف کی بے چینی بلا جواز نہیں،خود کوماورائے آئین و قانون سمجھنے کی بجائے شریف برادران شہریوں کے ٹیکس کی دولت کا حساب دیں۔تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کا کہنا تھا کہ خوف اور ترغیب کے ذریعے نیب اور دیگر ریاستی اداروں کو فرائض کی بجا آوری سے باز رکھنا پرانا مسلم لیگی ہتھکنڈہ ہے۔ شریف برادران نے جس غیر شفاف انداز میں صوبائی اور قومی خزانے کو انتہائی متنازعہ منصوبوں میں جھونکا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔گزشتہ چھ برس کے دوران شہباز شریف کی جانب سے شروع کئے گئے میگا پراجیکٹس کی تحقیقات ناگزیرہیں۔ شہباز شریف نے بیشتر صوبائی محکموں میں آڈٹ حکام کا داخلہ غیر رسمی انداز میں بند کر رکھا ہے،نعیم الحق کا کہنا ہے کہ شریف برادران کی تشہیر کے لیے اشتہاروں پر خرچ اربوں روپوں کا بھی حساب کیا جانا چاہیے۔شریف برادارن کو اپنی تشہیرکا زیادہ شوق ہے توبیرون ملک جمع واپس لاکرخرچ کریں۔
اسلام آباد:نعیم الحق کہتے ہیں کہ پنجاب میں نیب کی کارروائیوں پر شہباز شریف کی بے چینی بلا جواز نہیں،خود کوماورائے آئین و قانون سمجھنے کی بجائے شریف برادران شہریوں کے ٹیکس کی دولت کا حساب دیں۔
تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کا کہنا تھا کہ خوف اور ترغیب کے ذریعے نیب اور دیگر ریاستی اداروں کو فرائض کی بجا آوری سے باز رکھنا پرانا مسلم لیگی ہتھکنڈہ ہے۔ شریف برادران نے جس غیر شفاف انداز میں صوبائی اور قومی خزانے کو انتہائی متنازعہ منصوبوں میں جھونکا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔گزشتہ چھ برس کے دوران شہباز شریف کی جانب سے شروع کئے گئے میگا پراجیکٹس کی تحقیقات ناگزیرہیں۔
شہباز شریف نے بیشتر صوبائی محکموں میں آڈٹ حکام کا داخلہ غیر رسمی انداز میں بند کر رکھا ہے،نعیم الحق کا کہنا ہے کہ شریف برادران کی تشہیر کے لیے اشتہاروں پر خرچ اربوں روپوں کا بھی حساب کیا جانا چاہیے۔شریف برادارن کو اپنی تشہیرکا زیادہ شوق ہے توبیرون ملک جمع واپس لاکرخرچ کریں۔