Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انورظہیرجمالی کہتے ہیں کہ آزادعدلیہ ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔ موجودہ عدالتی نظام پرتنقید نامناسب ہے۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انورظہیرجمالی نے کہا کہ ملک میں آزاد عدلیہ موجود ہے جو اپنے فرائض ذمہ داری سے انجام دے رہی ہے۔ چیف جسٹس نے موجودہ عدالتی نظام پرتنقیدکو نامناسب قراردیتے ہوئے کہا کہ عدالتی سسٹم کی روح پرعمل نہ ہونے سے انصاف میں تاخیرہوتی ہے،عدلیہ مسائل کوبہترطریقے سے سمجھتی ہے۔جسٹس انورظہیرجمالی کا کہنا تھاکہ عدالتوں سے مقدمات کا بوجھ ختم کرنے کے لیے عدالت سے باہرتصفیے کامتبادل طریقہ کارموجود ہے۔ بروقت تنازعات کا تصفیہ نہ ہونا جھگڑے اوربدامنی کا سبب بنتا ہے۔کانفرنس میں سابق ججزصاحبان،وکلاء،سیاستدان،ڈی جی رینجرزسندھ اورغیرملکی مندوبین شریک تھے۔
کراچی:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انورظہیرجمالی کہتے ہیں کہ آزادعدلیہ ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔ موجودہ عدالتی نظام پرتنقید نامناسب ہے۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انورظہیرجمالی نے کہا کہ ملک میں آزاد عدلیہ موجود ہے جو اپنے فرائض ذمہ داری سے انجام دے رہی ہے۔
چیف جسٹس نے موجودہ عدالتی نظام پرتنقیدکو نامناسب قراردیتے ہوئے کہا کہ عدالتی سسٹم کی روح پرعمل نہ ہونے سے انصاف میں تاخیرہوتی ہے،عدلیہ مسائل کوبہترطریقے سے سمجھتی ہے۔
جسٹس انورظہیرجمالی کا کہنا تھاکہ عدالتوں سے مقدمات کا بوجھ ختم کرنے کے لیے عدالت سے باہرتصفیے کامتبادل طریقہ کارموجود ہے۔ بروقت تنازعات کا تصفیہ نہ ہونا جھگڑے اوربدامنی کا سبب بنتا ہے۔
کانفرنس میں سابق ججزصاحبان،وکلاء،سیاستدان،ڈی جی رینجرزسندھ اورغیرملکی مندوبین شریک تھے۔