Aaj Logo

شائع 25 اگست 2019 05:01pm

بھارت کی آبی دہشتگردی، پاکستان میں سیلابی صورتحال

بھارتی پانی کی آمد کے بعد پاکستان کے دریاؤں میں طغیانی ہے۔ سیلاب سے پنجاب کے کئی دیہات ڈوب گئے جبکہ کئی ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں،لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

بھارتی آبی دہشت گردی سے پاکستان میں سیلابی صورتحال ہے۔

دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلندہوگئی۔ہیڈ اسلام کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ بستی ڈھولہ والا کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے متعدد دیہات ڈوب گئے۔

حویلی لکھا میں خیرآباد بند بھی ٹوٹ پڑا600 ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔

 ساہوکا اور موضع تتازع کا زمینی راستہ بھی منقطع، سیلابی پانی مختلف دیہات میں داخل ہوگیا۔

 کپاس اور دھان سمیت مختلف فصلیں زیرآب آگئیں۔

سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

Read Comments