اسلام آباد:قومی آل راؤنڈر عماد وسیم کا ولیمہ آج اسلام آباد میں ہوگا، وزیراعظم عمران خان کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔
عماد وسیم کی شادی ہفتےکوبرٹش پاکستانی خاتون ثانیہ اشفاق کے ساتھ ہوئی تھی ،نکاح کی سادہ تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ہوئی،جس میں دونوں کے اہلخانہ نے شرکت کی۔
عماد وسیم کا ولیمہ آج اسلام آباد میں ہوگا،ولیمے میں عماد وسیم نے دوست رشتے داروں ساتھی کرکٹراور وزیراعظم عمران خان کو بھی مدعو کیا ہے ۔