Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:ڈاکٹر عاصم ذہنی دباوٴ کے باعث آج مقدمات کی سماعت میں پیش نہ ہوسکے، انسداد دہشت گردی عدالت نے بھی ڈاکٹرعاصم کے خلاف دہشت گردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق سماعت میں نامزد تین مفرور ملزمان کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے۔انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیس میں جیل حکام نے عدالتوں میں میڈیکل رپورٹ جمع کرائی ، رپورٹ میں بتایا گیا ڈاکٹر عاصم میجر ڈیپریشن میں مبتلا ہیں ، آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔ مقدمے میں نامزد ملزمان وسیم اختر ، روٴف صدیقی اور عثمان معظم عدالت میں پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر نے تین مفرور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔ عدالت کو بتایا گیا مفرور ملزم سلیم شہزاد نے آخری بار برطانوی پاسپورٹ پر سفر کیا، دوسرے مفرور ملزم انیس قائم خانی کی گرفتاری کی کوشش کی گئی ، تاہم کامیابی نہ ہوسکی۔ قادر پٹیل کے وکیل نے عدالت کو بتایا وہ بیرون ملک سے اٹھائیس مارچ کو وطن پہنچیں گے۔ عدالت نے تینوں مفرور ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔احتساب عدالت نے بھی اختیارات کے ناجائز استعمال اور ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے سے متعلق ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف مقدمے کی سماعت ان کی عدم حاضری پر سترہ مارچ تک ملتوی کر دی۔
کراچی:ڈاکٹر عاصم ذہنی دباوٴ کے باعث آج مقدمات کی سماعت میں پیش نہ ہوسکے، انسداد دہشت گردی عدالت نے بھی ڈاکٹرعاصم کے خلاف دہشت گردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق سماعت میں نامزد تین مفرور ملزمان کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیس میں جیل حکام نے عدالتوں میں میڈیکل رپورٹ جمع کرائی ، رپورٹ میں بتایا گیا ڈاکٹر عاصم میجر ڈیپریشن میں مبتلا ہیں ، آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔ مقدمے میں نامزد ملزمان وسیم اختر ، روٴف صدیقی اور عثمان معظم عدالت میں پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر نے تین مفرور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔ عدالت کو بتایا گیا مفرور ملزم سلیم شہزاد نے آخری بار برطانوی پاسپورٹ پر سفر کیا، دوسرے مفرور ملزم انیس قائم خانی کی گرفتاری کی کوشش کی گئی ، تاہم کامیابی نہ ہوسکی۔
قادر پٹیل کے وکیل نے عدالت کو بتایا وہ بیرون ملک سے اٹھائیس مارچ کو وطن پہنچیں گے۔ عدالت نے تینوں مفرور ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
احتساب عدالت نے بھی اختیارات کے ناجائز استعمال اور ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے سے متعلق ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف مقدمے کی سماعت ان کی عدم حاضری پر سترہ مارچ تک ملتوی کر دی۔