Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پنجاب اسمبلی سے منظورتحفظ حقوق نسواں بل کے خلاف حکمت عملی کے لیے تمام دینی جماعتوں کا اجلاس پندرہ مارچ کومنصورہ میں ہو گا۔ مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں گھریلو تشدد کے خاتمے کے حق میں ہیں لیکن موجودہ قانون سے خاندانی زندگی تباہ و برباد ہوگی۔مولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت دینی جماعتوں کے اہم قائدین کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں پنجاب اسمبلی سے منظورحقوق نسواں بل سمیت ملکی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی سے پاس قانون آئین سے متصادم ہے،گھریلو تشدد کے خاتمے کے حق میں ہیں لیکن موجودہ قانون سے خاندانی زندگی تباہ و برباد ہوگی۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اس بل میں قرآن و سنت کے منافی شقیں شامل کی گئی ہیں،ہم خاندانی نظام بچانے کے لیے پوری قوت سے نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ بل میں شامل شقوں کا جائزہ لینے کے لیے پندرہ مارچ کو منصورہ میں تمام دینی جماعتوں کا اجلاس ہوگا ،ناپاک قوانین کوروکنے کے لیے تحریک چلائیں گے۔
اسلام آباد:پنجاب اسمبلی سے منظورتحفظ حقوق نسواں بل کے خلاف حکمت عملی کے لیے تمام دینی جماعتوں کا اجلاس پندرہ مارچ کومنصورہ میں ہو گا۔ مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں گھریلو تشدد کے خاتمے کے حق میں ہیں لیکن موجودہ قانون سے خاندانی زندگی تباہ و برباد ہوگی۔
مولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت دینی جماعتوں کے اہم قائدین کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں پنجاب اسمبلی سے منظورحقوق نسواں بل سمیت ملکی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی سے پاس قانون آئین سے متصادم ہے،گھریلو تشدد کے خاتمے کے حق میں ہیں لیکن موجودہ قانون سے خاندانی زندگی تباہ و برباد ہوگی۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اس بل میں قرآن و سنت کے منافی شقیں شامل کی گئی ہیں،ہم خاندانی نظام بچانے کے لیے پوری قوت سے نکلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بل میں شامل شقوں کا جائزہ لینے کے لیے پندرہ مارچ کو منصورہ میں تمام دینی جماعتوں کا اجلاس ہوگا ،ناپاک قوانین کوروکنے کے لیے تحریک چلائیں گے۔