ٹوکیو:مشہور و معروف گیم سیریز ڈارک سول کا نیا حصہ متعارف کرادیا گیا ہے،ایکشن سے بھرپور ویڈیو گیم ڈارک سول تھری کا ٹریلر منظر عام پر آگیا ہے۔
جاپانی ویڈیو گیمز کمپنی فرام سوفٹ ویئر کی جانب سے تیارکردہ گیم میں نئے مشنز اور ٹاسکس متعارف کرائے گئے ہیں ،گیم میں نہ صرف گزشتہ حصوں کی طرح زیادہ ایڈونچر اور ایکشن شامل ہے بلکہ نئے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہونگے۔
گیم میں ہتھیاروں سے لیس طاقتور کھلاڑی خوفناک بلاوٴں کو نشانہ بناتے دکھائی دیں گے،ڈارک سول تھری ویڈیو گیم پلے اسٹیشن فور،مائیکرو سوفٹ ونڈوز اور ایکس باکس ون کیلئے موزوں ہے۔