Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:یوم شہداء کے موقع پر سندھ، پنجاب، بلوچستان اور پشاور میں تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے، جبکہ پشاور اور بلوچستان میں عام تعطیل ہے۔ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی، سندھ، پنجاب، پشاور اور بلوچستان کے تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔ترجمان سندھ حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند رکھنے کی منظوری دی گئی، جبکہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے بھی تمام جامعات بند رکھنے کا اعلان کیا۔میٹرک کے تحت ہونے والا پرچہ بھی ملتوی کردیا گیا۔ ادھر پنجاب حکومت نے بھی وزیراعلیٰ شہباز شریف کی ہدایت پر تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا، خیبرپختونخوا حکومت نے بھی یوم شہداء پر چھٹی کا اعلان کیا۔ تاہم ترجمان کے مطابق صرف پشاور میں عام تعطیل ہوگی، بلوچستان میں بھی یوم شہداء سے اظہار عقیدت کیلئے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسلام آباد:یوم شہداء کے موقع پر سندھ، پنجاب، بلوچستان اور پشاور میں تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے، جبکہ پشاور اور بلوچستان میں عام تعطیل ہے۔
سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی، سندھ، پنجاب، پشاور اور بلوچستان کے تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔ترجمان سندھ حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند رکھنے کی منظوری دی گئی، جبکہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے بھی تمام جامعات بند رکھنے کا اعلان کیا۔میٹرک کے تحت ہونے والا پرچہ بھی ملتوی کردیا گیا۔
ادھر پنجاب حکومت نے بھی وزیراعلیٰ شہباز شریف کی ہدایت پر تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا، خیبرپختونخوا حکومت نے بھی یوم شہداء پر چھٹی کا اعلان کیا۔ تاہم ترجمان کے مطابق صرف پشاور میں عام تعطیل ہوگی، بلوچستان میں بھی یوم شہداء سے اظہار عقیدت کیلئے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔