پٹرولیم ڈیلرز کیجانب سے حکومت سے کمیشن میں اضافے کا مطالبہ

شائع 05 مارچ 2016 05:15pm

اسلام آباد:پٹرولیم ڈیلرز نے حکومت سے کمیشن میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر ہڑتال اور اسلام آباد میں دھرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں پٹرولیم ڈیلرز کے سالانہ کنونشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیع خان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے انکے لئے اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم نے انہیں کمیشن میں اضافے کی سمری ای سی سی کو بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے، تاہم اگر ان کا مطالبہ رد کر دیا گیا تو وہ ملک بھر میں پٹرول پمپ بند کر دیں گے۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سمیع خان اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ مارکیٹنگ کمپنوں کی طرف سے لوبریکینٹ کی قیمت میں کیا جانے والا اضافہ بلا جواز ہے۔ ایندھن کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے جبکہ مارکیٹنگ کمپنیوں نے لوبریکینٹ کی قیمت بڑھا دی ہے جو سمجھ سے بالا تر ہے۔

Read Comments