رانا مشہود کی نیب پر کڑی تنقید

شائع 05 مارچ 2016 05:45pm

لاہور:وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے بعد صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان بھی نیب پر برس پڑے کہتے ہیں نیب سستی شہرت کے لیے بغیر تحقیق بے گناہ افراد کی پگڑیاں اچھال رہا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ وہ کرپشن کرنے والوں کے کڑے احتساب کے حق میں ہیں لیکن بغیر کسی تحقیق کے سستی شہرت کے لیے کارروائیاں بند ہونی چاہئیں۔ یوتھ فیسٹیول کا آڈٹ ہوچکا ہے اور اگلے یوتھ فیسٹیول کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب پوائنٹ اسکورنگ کے چکر میں پنجاب میں کارروائیاں کررہا ہے جو غیر قانونی ہے۔

رانا مشہود نے بتایا کہ نیب کے نظام میں بہتری لانے کے لیے وکلاء کی کمیٹی کام کررہی ہے جن کی تجاویز حکومت کو پیش کی جائیں گی۔

Read Comments