کراچی:متحدہ قائد سمیت24رہنماؤں کیخلاف ایک اور مقدمہ

شائع 05 مارچ 2016 05:46pm

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد سمیت چوبیس رہنماوٴں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ ایم کیوایم کے قائد کی غیر اخلاقی تقریر کے خلاف شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے ملیر سٹی تھانے میں ایم کیو ایم کے قائد کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں متحدہ کے چوبیس رہنما بھی نامزد کیئے گئے ہیں، مقدمہ ایم کیو ایم کے قائد کی غیر اخلاقی تقریر کے خلاف دلاور خان نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ نمبر 40/16 میں انسداد دہشتگردی ایکٹ اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمے میں نامزد رہنماوٴں میں فاروق ستار، امین الحق، عامرخان، حیدرعباس رضوی اور خواجہ اظہارالحسن سمیت دیگر رہنماوٴں کے نام شامل ہیں۔

Read Comments