Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:شہر قائد میں سمندری ہوائیں مزید 2دن بند رہیں گئیں ، محکمہ موسمیات نے 16ستمبر سے موسم میں تبدیلی کی پیشگوئی کردی۔ کراچی میں مون سون بارشوں کا اختتام ہوگیا، سورج کی سختی اورشہریوں کا امتحان ، فضا میں حبس برقرار ہے۔ ڈپٹی دائریکٹرمحکمہ موسمیات اخلاق جمیل کا کہنا ہے کہ انڈین ریجن راجھستان گجرات اوربحیرہ عرب کے شمال مشرقی سمندر میں ہوا کا کم دباؤ بدستور برقرار ہے جس سے شہر میں سمندری ہوائیں مکمل بحال نہیں ہوئیں ،سسٹم بحال ہونے میں 2 سے 3 دن کا وقت لگے گا ۔ کراچی سمیت سندھ میں اب بارش کا کوئی امکان نظر نہیں آتا، بارش کا نیا اسپیل مشرقی بھارت میں ہے، جس سے شمالی علاقوں میں بارش متوقع ہے ۔ کراچی کے شہریوں کو 15ستمبر تک گرم موسم کے وار سہنے پڑیں گے ، شہرمیں 16ستمبر سے سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال ہونے کا امکان ہے ۔
کراچی:شہر قائد میں سمندری ہوائیں مزید 2دن بند رہیں گئیں ، محکمہ موسمیات نے 16ستمبر سے موسم میں تبدیلی کی پیشگوئی کردی۔
کراچی میں مون سون بارشوں کا اختتام ہوگیا، سورج کی سختی اورشہریوں کا امتحان ، فضا میں حبس برقرار ہے۔
ڈپٹی دائریکٹرمحکمہ موسمیات اخلاق جمیل کا کہنا ہے کہ انڈین ریجن راجھستان گجرات اوربحیرہ عرب کے شمال مشرقی سمندر میں ہوا کا کم دباؤ بدستور برقرار ہے جس سے شہر میں سمندری ہوائیں مکمل بحال نہیں ہوئیں ،سسٹم بحال ہونے میں 2 سے 3 دن کا وقت لگے گا ۔
کراچی سمیت سندھ میں اب بارش کا کوئی امکان نظر نہیں آتا، بارش کا نیا اسپیل مشرقی بھارت میں ہے، جس سے شمالی علاقوں میں بارش متوقع ہے ۔
کراچی کے شہریوں کو 15ستمبر تک گرم موسم کے وار سہنے پڑیں گے ، شہرمیں 16ستمبر سے سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال ہونے کا امکان ہے ۔