بھارتی اداکار رضا مراد کی بیٹی اور اہلیہ کے ہمراہ لاہور آمد

شائع 06 مارچ 2016 05:16pm

لاہور :بھارتی اداکار رضا مراد بیٹی اور اہلیہ کے ہمراہ نجی دورے پر لاہور پہنچ گئے،کہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کا ٹی ٹوینٹی میچ ضرور ہوگا،مودی سرکار میچ کیلئے سنجیدہ ہے،دونوں ممالک کے درمیان رنجش کی باتیں ختم ہونا چاہئیں۔

واہگہ بارڈر لاہور پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی اداکار رضا مراد کا کہنا تھا کہ بیٹی کی خواہش پر وہ پاکستان آئے ہیں،پاکستان آکر ہمیشہ عزت اور پیار ملا ہے،پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچ کرانے کیلئے بھارتی وزیراعظم مودی بے حد سنجیدہ ہیں۔

بھارتی اداکار رضا مراد کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور بیٹی بھی ہیں،اداکار رضا مراد نے سابق بھارتی وزیراعظم واجپائی کی غزل بھی سنائی۔اداکار رضامراد نے کہا کہ دونوں ممالک میں مشترکہ فلم سازی ہونا چاہئیے،بھارتی اداکاروں کو پاکستانی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملنا چاہئیے۔

Read Comments