ملتان :ملتان میں آج تیسرا سالانہ سرائیکی اجرک ڈے منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کیلئے ملتان ٹی ہاو¿س میں سرائیکی ثقافت کی نمائندہ مصنوعات کی نمائش اور مختلف تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
سرائیکی ثقافت کی ترویج کیلئے ملتان میں منائے جانے والے سرائیکی اجرک ڈے کے موقع پر جہاں ایک دوسرے کو سرائیکی اجرک پہنائی جا رہی ہے وہیں سرائیکی جھومر پیش کی جارہی ہے۔
ملتان ٹی ہاو¿س میں سرائیکی ثقافت کی نمائندہ مصنوعات کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جہاں ماہر ہنر مندوں اور دستکاروں کی بنی ہوئی اشیا کی نمائش کی گئی، فیسٹیول میں شریک افراد کا کہنا ہے کہ زندہ قومیں اپنی ثقافت کو زندہ رکھتی ہیں اور انہیں اپنی ثقافت پر بے حد فخر ہے۔سرائیکی فسٹیول رات گئے تک جاری رہے گا جس کیلئے سرائیکی مشاعرہ اور موسیقی کا بھی خصوصی انتظام کیا جائے گا۔