شائع 24 ستمبر 2019 06:01am

خیبرپختونخوا میں کھاد اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

خیبرپختونخوا میں کھاد اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے کاشتکاروں کو چکرا کر رکھ دیا۔ کاشتکاروں نے فصلوں کی پیدوار میں کمی کا خدشہ ظاہر کردیا ۔

 خیبرپختونخوا میں زرعی ادویات اور کھاد مہنگی ہو گئیں ۔گزشتہ 8 ماہ کے دوران ادویات میں مجموعی طور پر 50سے500 روپے تک اضافہ ہوا ہے جبکہ فی من کھاد کی قیمت 1300روپے تک بڑھ گئی ہے۔

زراعت کے ماہرین کہتے ہیں نہ صرف زرعی ادویات اور کھاد کی بڑھتی قیمتوں سے کاشتکار متاثر ہوئے بلکہ زہریلی بوٹی اور کیڑے مارادویات کی پہچان نہ کرنے سے بھی  کو نقصان ہورہا ہے۔

 کاشتکاروں نے کھاد اور زرعی امراض کی ادویات مہنگی ہونے سے فصلوں کی پیدوار میں کمی کے خدشہ ظاہر کیا ہے جس کی وجہ سے مستقبل میں خوراک کے قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Read Comments