شائع 07 مارچ 2016 06:26am

مشہوراداکارجارج کولونی کی بیوی عمل کی جان کوخطرہ۔۔

لاس اینجلس:ہالی وڈ کے مشہور اداکار جارج کلونی کی بیوی ایڈووکیٹ عمل کلونی کو کون نہیں جانتا ، دونوں کا شمار ہولی وڈ کی خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اس خوبصورت جوڑی کو کسی کی نظر لگ گئی ہے،جارج کی بیوی عمل کلونی کو نامعلوم افراد کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی دی جارہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق دھمکیاں ملنے کے بعد جارج اپنی بیوی کولے کر لندن میں قیام پزیر ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عمل کلونی معروف وکیل ہونے کے ساتھ سماجی کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے مالدیپ کے صدر محمد نشید کو جیل بھیجنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

عمل کو دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے کے بعد ان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ،گھر سے باہر جاتے وقت ان کے ساتھ ہمیشہ سیکیورٹی گارڈ لازمی ہوتے ہیں۔

Read Comments