Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا،،عدالت نے فیصلے پراطلاق دس روز کیلئے موٴخرکردیا ۔سندھ ہائیکورٹ میں ایال علی کی جانب سے بیرون ملک جانے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ایان علی کوبیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے متعلقہ حکام کوان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کا حکم دیدیا۔ فیصلہ سنائے جانے کے فوری بعد ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ایان علی کے نام کا ای سی ایل سے اخراج سے متعلق فیصلے پرنظرثانی کی درخواست کردی۔ درخواست میں فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لئے وقت مانگا گیا۔ جس پرعدالت نے فیصلے پراطلاق دس روز کیلئے موخر کردیا۔ایان علی نے سندھ ہائیکورٹ میں دائردرخواست میں ایان علی نے موقف اختیارکیا تھا کہ ان کی والدہ بیمارہیں اور وہ ان کی تیمارداری کیلئے دبئی جانا چاہتی ہیں لیکن ایف آئی اے نے انکا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کررکھا ہے جس کی وجہ سے وہ بیرون ملک نہیں جاسکتی۔
کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا،،عدالت نے فیصلے پراطلاق دس روز کیلئے موٴخرکردیا ۔
سندھ ہائیکورٹ میں ایال علی کی جانب سے بیرون ملک جانے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ایان علی کوبیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے متعلقہ حکام کوان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کا حکم دیدیا۔ فیصلہ سنائے جانے کے فوری بعد ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ایان علی کے نام کا ای سی ایل سے اخراج سے متعلق فیصلے پرنظرثانی کی درخواست کردی۔
درخواست میں فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لئے وقت مانگا گیا۔ جس پرعدالت نے فیصلے پراطلاق دس روز کیلئے موخر کردیا۔ایان علی نے سندھ ہائیکورٹ میں دائردرخواست میں ایان علی نے موقف اختیارکیا تھا کہ ان کی والدہ بیمارہیں اور وہ ان کی تیمارداری کیلئے دبئی جانا چاہتی ہیں لیکن ایف آئی اے نے انکا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کررکھا ہے جس کی وجہ سے وہ بیرون ملک نہیں جاسکتی۔