وزیراعظم9 مارچ سےسعودی عرب کا3 روزہ دورہ کرینگے

شائع 07 مارچ 2016 10:09am

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نومارچ سے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے،ترجمان دفترخارجہ کہتے ہیں وزیراعظم سعودی فرمانروا سے ملاقات اورسعودی عرب میں جاری فوجی مشقوں نارتھ تھنڈرکی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیزکی دعوت پرسعودی عرب کا دورہ کررہے ہیں،و ز یراعظم سعودی عرب میں جاری فوجی مشقوں نارتھ تھنڈر کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کئی ممالک کے سربراہان بھی تقریب میں شریک ہوں گے،پاکستان سمیت اکیس ممالک کے فوجی دستے ان مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں،،فوجی مشقوں کا مقصد دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تربیت حاصل کرنا ہے۔

Read Comments