چارسدہ:خودکش حملےمیں 12 افراد شہید ،25 زخمی
چارسدہ:چارسدہ کی شبقدر کچہری میں خودکش حملے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت بارہ افراد شہید اور پچیس زخمی ہوگئے۔۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خود کش تھا، حفاظت پرمعمور پولیس اہلکار نے جان کا نذرانہ پیش کرکے خود کش حملہ آور کو اندر داخل ہونے سے روک دیا۔ چارسدہ کی شبقدر کچہری میں اس وقت حملہ ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد کچہری میں موجود تھی،ڈی پی او سہیل خالد کے مطابق خود کش حملہ آور نے کچہری میں داخل ہوکرفائرنگ کی، جس کے بعد اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے سے کچہری میں موجود دو گاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ کچہری کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا،ریسکیو اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پایا،چارسدہ دھماکے کے فوری بعد چارسدہ اور پشاور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ ڈی ای جی کے مطابق کچہری میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی ، اہلکار شبیر نے اس موقع پر بہادری کا ثبوت دیا اور جان کا نذرانہ دیتے ہوئے کچہری کو بڑی تباہی سے بچایا۔ ڈی آئی جی مردان سعید وزیر کے مطابق کچہری پر حملے کے خطرے کے پیش نظر پہلے سے سیکیورٹی سخت کردی گئی تھی،واقعہ کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاک فوج کے دستوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ Charsaddah : Shab Qadar Kacheri Per Khud Kash Hamla,Jan bahaq Afrad Ki Tadad 12 Hogai,25 Zakhmi (reported by Farhan Ahmed ) Posted by AAJ EPES on Monday, March 7, 2016
