اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارکا اجلاس

شائع 07 مارچ 2016 01:50pm

اسلام آباد:سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے چیئرمین کمیٹی کہتے ہیں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے تمام صوبوں کو جیمرزسمیت جاسوسی آلات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

اسلام آباد میں خواجہ سہیل منصور کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارکا اجلاس ہوا،اجلاس میں ایم ڈی نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حیدرآباد اورکراچی کی جیلوں کے علاوہ اب تک پنجاب کی سولہ جیلوں میں جیمرز نصب کردیئے گئے ہیں،پنجاب کی مزید سولہ جبکہ سندھ کی تین جیلوں میں مزید جیمرزنصب کیے جائیں گے۔

اس موقع پرایم ڈی این آرٹی سی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے تمام صوبوں کوجیمرزسمیت جاسوسی کے آلات فراہم کر رہے ہیں اورپاک فوج کو جدید ترین ریڈیو سسٹم بھی فراہم کیا جارہا ہے، بھارت نے مقامی صنعت کے فروغ کیلئے بجٹ میں چھبیس ارب ڈالرمختص کیے ہیں،اگر ہماری مقامی صنعتون کو پیسے دیے جائیں تویہ بھی چل سکتی ہیں۔

Read Comments