بلوچستان میں امن کوہرصورت برقراررکھاجائےگا،ثناء اللہ زہری
اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے کہا کہ کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ وہ حکومت کے لیے مسائل پیدا کرسکتا ہے۔ حکومت کی پہلی ترجیح ہے دہشت گردی کی لعنت کوختم کیاجائے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بھٹکے ہوئے لوگ جہاں گئے ہیں وہ واپس آکر قومی دھارے میں شامل ہوں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹینٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ بلوچستان کو مشکلات ضرور درپیش ہیں لیکن اس چیلنج کو قبول کرکے اپنا کردار ادا کریں گے۔
Read Comments