پنجاب میں کارروائی پر تمام وزرا چیخ اٹھے ہیں،خورشید شاہ

شائع 07 مارچ 2016 05:00pm

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے پنجاب میں کارروائی پر تمام وزرا چیخ اٹھے ہیں، اس کا مطلب بہت کچھ ہے۔رانا ثنا اللہ کہتے ہیں پیپلزپارٹی کے دور میں کرپشن کی غضب کہانیاں میڈیا پر آتی رہیں۔

نیب کی کاروائیوں سے متعلق پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے، خورشید شاہ نے پنجاب میں نیب کی کارروائیوں کو خوش آئند قرار دے دیا۔کہتے ہیں پنجاب میں کارروائی پر تمام وزرا چیخ اٹھے ہیں، اس کا مطلب بہت کچھ ہے۔

خورشید شاہ کے بیان پر جواب دیتے ہوئے پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ خورشید شاہ کو ڈاکٹر عاصم کی کرپشن نظر نہیں آتی،پیپلزپارٹی کو اپنی چوریوں کا حساب دینا ہوگا،چور چور کا شور مچاکر کوئی چھپ نہیں سکتا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اورنج لائن منصوبے سمیت تمام میگاپراجیکٹس کرپشن سے پاک ہیں،اگر ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت ہوئی تو انہیں سیاست کا کوئی حق نہیں۔

Read Comments