ہمیں مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہوگا،پرویز خٹک
پشاور وزیراعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت شبقدر دھماکے کی تحقیقات کرائے گی جو بھی اس میں ملوث ہوا اس کے خلاف بلا تاخیر کارروائی کی جائے گی۔
وزیراعلی نے کہا کہ دہشت گردی ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے پنجاب ،سندھ ،بلوچستان اور خیبر پختونخوا سمیت سارا پاکستان ہمارا ہے ہم سب کو مل کر لڑنا ہو گا۔ پرویزخٹک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دہشت گردوں سے رحم کی اپیل کی تھی لیکن وہ اس قسم کی کوئی اپیل نہیں کرینگے۔
Read Comments