سینیٹ نے سانحہ چارسدہ حملے کیخلاف مذمتی قرار داد منظور کرلی
تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ میں چارسدہ خودکش حملے کیخلاف مذمتی قرار داد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں شہداء کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
سینیٹ میں این جی اوز سے متعلق بھی بحث کی گئی ،سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ این جی اوز پر نگرانی وزارت داخلہ کے ذمہ نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ این جی اوز کے حوالے سے موثر قانون سازی کی جائے۔سینیٹر حمد اللہ نے کہا کہ کون سی ایسی این جی اوز ہیں جو ملکی مفاد کے خلاف کام کررہی ہیں۔
سیودی چلڈرن نے بھی ملکی مفادات کے خلاف کام کیاوہ سب کے سامنے ہیں۔وزیر مملکت داخلہ بلیغ الرحمان نے کہا کہ31 دسمبر 2015 تک 131 این جی اوز کی درخواستیں موصول ہوئیں۔ 15 رجسٹرڈ اور 14 پر اعتراضات لگائے گئے۔
Read Comments