خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں تقریب

شائع 07 مارچ 2016 06:19pm

اسلام آباد:خواتین کے عالمی دن کے موقع پراسلام آباد میں وویمن ان دی میڈیا نشست میں پاکستان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر کہتے ہیں عوام کے رویوں کی تشکیل میں لڑکیوں کی تعلیم اہم کردار ادا کرتی ہے۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن اوراقوام متحدہ مرکز اطلاعات نے مشترکہ طور پر خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا۔ جس کا بنیادی مقصد زرائع ابلاغ کے شعبہ میں خواتین کے وسیع تر کردارکو یقینی بنانا تھا۔

تقریب کے دوران خواتین صحافیوں نے اپنی ذمہ داریوں، پیشہ ورانہ فرائض سے وابستگی میں پیش آنے والی آزمائشوں اور خطرات پر اپنی اپنی ابیتیاں بیان کیں۔انھوں نے مجموعی طور پر معاشرے کے اقتصادی، معاشی اورسماجی ترقی میں خواتین کے اہم کردار کو واشگاف انداز میں اجاگر کیا۔

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر تھامس نے کسی بھی ملک کی ترقی کوخواتین کی ترقی سے مشروط قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خواتین صحافی ملک کے سنگین ترین موضوعات پر رپورٹنگ کر رہی ہیں۔ مساوات کیلئے عوام کے رویوں کی تشکیل میں لڑکیوں کی تعلیم اہم کردار ادا کرتی ہے۔

تقریب میں میڈیا، سفارتی حلقوں، حکومت اور شعبہ تعلیم سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

Read Comments