لاہور:بااختیار خواتین کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا

شائع 07 مارچ 2016 06:28pm

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں بااختیار خواتین کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا ، خاتون برٹش ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان میں ترقی کیلئے کئی منصوبوں کا آغاز کررہا ہے۔

لاہور کالج کے جینڈر سٹیڈیز ڈیپارٹمنٹ میں برٹش ہائی کمیشن کے تعاون سے مباحثی سیشن کا آغاز ہوا۔ پینل مباحثے کے دوران خواتین کی آزادی و خود مختاری کیلئے مردوں کی مدد کو بھی ضروری قراردیا گیا، امریکن پروفیسر جین کا کہنا تھا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں خواتین کو وہ سہولیات میسر نہیں جو کہ وقت کی ضرورت ہیں۔

خاتون برٹش ہائی کمیشن جینیفر نے کہا کہ ناخواندگی کے باعث خواتین کو معاشرے میں آگے بڑھنے میں رکاوٹیں دکھائی دیتی ہیں تو برطانیہ پاکستان میں خواتین کی تعلیم سمیت مختلف مسائل کے حل کیلئے پراجیکٹ لانچ کرے گا۔مباحثے کے دوران خواتین کا کہنا تھا کہ بااختیار عورت ہی معاشرے کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

Read Comments