Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی میں بارہ سالہ بچہ عمر سفاری پارک کے جھیل میں فشنگ کرتے ہوئے گرگیا،چھ گھنٹوں کی کوشش کے بعد بچے کی لاش کو نکال لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے سفاری پارک میں قائم مصنوعی جھیل میں گرنے والے بچے کے والدین نے واقعہ کو انتظامیہ کی غفلت قرار دے دیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے بچہ گھر والوں کے ساتھ آیا تھا اور جھیل کے اطراف میں رکاوٹ چھوٹی ہونے کی وجہ سے جھیل میں گر پڑا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے عمر نامی بچہ فشنگ کرتے ہوئے ڈوبا ہے، سفاری پارک جھیل میں فشنگ کرنے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے جھیل کی گہرائی ستر سے اسی فٹ ہے۔ریسکیو ٹیموں کو اندھیرے اور امدادی سامان کی عدم دستیابی کے باعث کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پاک نیوی کے غوطہ خوروں کی مدد مانگ لی گئی۔
کراچی:کراچی میں بارہ سالہ بچہ عمر سفاری پارک کے جھیل میں فشنگ کرتے ہوئے گرگیا،چھ گھنٹوں کی کوشش کے بعد بچے کی لاش کو نکال لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے سفاری پارک میں قائم مصنوعی جھیل میں گرنے والے بچے کے والدین نے واقعہ کو انتظامیہ کی غفلت قرار دے دیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے بچہ گھر والوں کے ساتھ آیا تھا اور جھیل کے اطراف میں رکاوٹ چھوٹی ہونے کی وجہ سے جھیل میں گر پڑا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے عمر نامی بچہ فشنگ کرتے ہوئے ڈوبا ہے، سفاری پارک جھیل میں فشنگ کرنے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے جھیل کی گہرائی ستر سے اسی فٹ ہے۔
ریسکیو ٹیموں کو اندھیرے اور امدادی سامان کی عدم دستیابی کے باعث کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پاک نیوی کے غوطہ خوروں کی مدد مانگ لی گئی۔