Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
چارسدہ :چارسدہ کی شب قدر کچہری میں خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد سولہ ہوگئی جبکہ پچیس سے زائد افراد زخمی ہیں ۔ خودکش دھماکے میں گیٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے جان کا نذرانہ دے کر کئی انسانی جانوں کو بچا لیا۔ خودکْش دھماکے کا مقدمہ مردان کے سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا۔چارسدہ کی شبقدر کچہری میں اس وقت حملہ ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد کچہری میں موجود تھی،ڈی پی او سہیل خالد کے مطابق خود کش حملہ آور نے کچہری میں داخل ہوکرفائرنگ کی، جس کے بعد اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔دھماکے سے کچہری میں موجود دو گاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ کچہری کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا، ریسکیو اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پایا، چارسدہ دھماکے کے فوری بعد چارسدہ اور پشاور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ،موقع پر موجود افراد نے اپنی مدد آپ زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ ڈی آئی جی کے مطابق کچہری میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی ، اہلکار شبیر نے اس موقع پر بہادری کا ثبوت دیا اور جان کا نذرانہ دیتے ہوئے کچہری کو بڑی تباہی سے بچایا۔حملہ آور کا تعلق افغانستان اور سہولت کار پاکستانی تھا۔ڈی آئی جی مردان سعید وزیر کے مطابق کچہری پر حملے کے خطرے کے پیش نظر پہلے سے سیکیورٹی سخت کردی گئی تھی ،واقعہ کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاک فوج کے دستوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔حملے میں جاں بحق دو پولیس اہلکاروں محمد یامین خان اور شبیر جان کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں ڈی آئی جی مردان، ڈی پی او، ایم این اے، ایم پی اے اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جاں بحق پولیس اہلکاروں کو پولیس اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں سپرد خاک کردیا گیا۔[video poster="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/PESHAWAR-FARHAN-AHMED-REPORT-AIRED-0622_x264-mp4-image.png" width="700" height="400" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/PESHAWAR-FARHAN-AHMED-REPORT-AIRED-0622_x264.mp4"][/video]
چارسدہ :چارسدہ کی شب قدر کچہری میں خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد سولہ ہوگئی جبکہ پچیس سے زائد افراد زخمی ہیں ۔ خودکش دھماکے میں گیٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے جان کا نذرانہ دے کر کئی انسانی جانوں کو بچا لیا۔ خودکْش دھماکے کا مقدمہ مردان کے سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا۔
چارسدہ کی شبقدر کچہری میں اس وقت حملہ ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد کچہری میں موجود تھی،ڈی پی او سہیل خالد کے مطابق خود کش حملہ آور نے کچہری میں داخل ہوکرفائرنگ کی، جس کے بعد اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔دھماکے سے کچہری میں موجود دو گاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ کچہری کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا، ریسکیو اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پایا، چارسدہ دھماکے کے فوری بعد چارسدہ اور پشاور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ،موقع پر موجود افراد نے اپنی مدد آپ زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔
ڈی آئی جی کے مطابق کچہری میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی ، اہلکار شبیر نے اس موقع پر بہادری کا ثبوت دیا اور جان کا نذرانہ دیتے ہوئے کچہری کو بڑی تباہی سے بچایا۔حملہ آور کا تعلق افغانستان اور سہولت کار پاکستانی تھا۔ڈی آئی جی مردان سعید وزیر کے مطابق کچہری پر حملے کے خطرے کے پیش نظر پہلے سے سیکیورٹی سخت کردی گئی تھی ،واقعہ کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاک فوج کے دستوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
حملے میں جاں بحق دو پولیس اہلکاروں محمد یامین خان اور شبیر جان کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں ڈی آئی جی مردان، ڈی پی او، ایم این اے، ایم پی اے اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جاں بحق پولیس اہلکاروں کو پولیس اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں سپرد خاک کردیا گیا۔
[video poster="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/PESHAWAR-FARHAN-AHMED-REPORT-AIRED-0622_x264-mp4-image.png" width="700" height="400" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/PESHAWAR-FARHAN-AHMED-REPORT-AIRED-0622_x264.mp4"][/video]