Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدرپرویزمشرف کو بیان قلمبند کرانے کیلئے اکتیس مارچ کوطلب کرلیا ،جسٹس میاں مظہرخیل کہتے ہیں کہ پرویز مشرف اسپتال میں ہیں یا نہیں اس کا کوئی ریکارڈ ہمارے پاس موجود نہیں۔اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے جسٹس میاں مظہرخیل کی سربراہی میں سابق صدرپرویزمشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی، جسٹس میاں مظہرنے استفسارکیا کہ کیا ملزم کو عدالت میں پیش ہونے سے استثنیٰ حاصل ہے جس پراستغاثہ کے وکیل اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ ملزم کو کوئی استثنیٰ حاصل نہیں،اگر عدالت چاہے تو انہیں بلا کر بیان ریکارڈ کر سکتی ہے۔ پرویزمشرف کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ان کے موٴکل بیماری کا علاج کرارہے ہیں،جس کے بعد انہوں نے میڈیکل رپورٹ پیش کی جسے عدالت نے مسترد کردیا، جسٹس میاں مظہرخیل کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف اسپتال میں ہیں یا نہیں اس کا کوئی ریکارڈ ہمارے پاس موجود نہیں۔میڈیکل رپورٹ جمع کرانے کا یہ کوئی طریقہ نہیں،ملزم آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوکرضابطہ فوجداری کی دفعہ342کے تحت بیان ریکارڈکرائے،،جس کے بعد سماعت اکتیس مارچ تک ملتوی کردی گئی۔[video poster="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/RB-ISL-1016_x264-mp4-image.png" width="700" height="400" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/RB-ISL-1016_x264.mp4"][/video]
اسلام آباد:خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدرپرویزمشرف کو بیان قلمبند کرانے کیلئے اکتیس مارچ کوطلب کرلیا ،جسٹس میاں مظہرخیل کہتے ہیں کہ پرویز مشرف اسپتال میں ہیں یا نہیں اس کا کوئی ریکارڈ ہمارے پاس موجود نہیں۔
اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے جسٹس میاں مظہرخیل کی سربراہی میں سابق صدرپرویزمشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی، جسٹس میاں مظہرنے استفسارکیا کہ کیا ملزم کو عدالت میں پیش ہونے سے استثنیٰ حاصل ہے جس پراستغاثہ کے وکیل اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ ملزم کو کوئی استثنیٰ حاصل نہیں،اگر عدالت چاہے تو انہیں بلا کر بیان ریکارڈ کر سکتی ہے۔
پرویزمشرف کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ان کے موٴکل بیماری کا علاج کرارہے ہیں،جس کے بعد انہوں نے میڈیکل رپورٹ پیش کی جسے عدالت نے مسترد کردیا، جسٹس میاں مظہرخیل کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف اسپتال میں ہیں یا نہیں اس کا کوئی ریکارڈ ہمارے پاس موجود نہیں۔
میڈیکل رپورٹ جمع کرانے کا یہ کوئی طریقہ نہیں،ملزم آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوکرضابطہ فوجداری کی دفعہ342کے تحت بیان ریکارڈکرائے،،جس کے بعد سماعت اکتیس مارچ تک ملتوی کردی گئی۔
[video poster="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/RB-ISL-1016_x264-mp4-image.png" width="700" height="400" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/RB-ISL-1016_x264.mp4"][/video]