Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پانچ ماہ گزرنے کے باوجود الیکشن کمیشن ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری نہ کرسکا۔ تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کی رکنیت بھی معطل نہ ہوسکی۔ذرائع کے مطابق پانچ ماہ گزرنے کے باوجود الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ درجنوں ارکان اسمبلی نے اب تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، اثاثہ جات کے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کی تفصیلات بھی جاری نہیں کی گئیں۔الیکشن کمیشن تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کی رکنیت بھی معطل نہ کرسکا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن میں چوری چھپے تفصیلات جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے،پی پی دوسوباون مظفرگڑھ سے محمد ذیشان گرمانی نے پانچ ماہ بعد گوشواروں کی تفصیل جمع کروائی۔ الیکشن کمیشن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کروانے کی آخری تاریخ تیس ستمبرتھی۔
اسلام آباد:پانچ ماہ گزرنے کے باوجود الیکشن کمیشن ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری نہ کرسکا۔ تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کی رکنیت بھی معطل نہ ہوسکی۔
ذرائع کے مطابق پانچ ماہ گزرنے کے باوجود الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ درجنوں ارکان اسمبلی نے اب تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، اثاثہ جات کے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کی تفصیلات بھی جاری نہیں کی گئیں۔الیکشن کمیشن تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کی رکنیت بھی معطل نہ کرسکا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن میں چوری چھپے تفصیلات جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے،پی پی دوسوباون مظفرگڑھ سے محمد ذیشان گرمانی نے پانچ ماہ بعد گوشواروں کی تفصیل جمع کروائی۔ الیکشن کمیشن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کروانے کی آخری تاریخ تیس ستمبرتھی۔