Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضانے کہتے ہیں کہ مہنگائی کی وجہ سےشرح سود میں اضافہ کرنا پڑا۔مہنگائی بڑھنےکی وجہ کچھ خرابیاں تھیں، جن پر قابو پایا جارہا ہے۔ کسی شخصیت نے قومی خزانے میں رقم جمع نہیں کروائی۔
گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے معاشی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے معاشی جائزہ لیا ہے۔پاکستانی معیشت میں بہتری آئی ہے، اسٹاک اور مبادلہ مارکیٹ بہتر ہورہی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ تاجروں کی سہولت اور برآمد میں اضافے کےلئے درآمد پر پیشگی ادائیگی اور خدمات کی درامد کے لئے 10 ہزار ڈالر کی اجازت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ ماہ پہلے معیشت کو سنگین مسائل درپیش تھے۔ افراط زر کم ہوگا تو شرح سود کا جائزہ لیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ کسی شخصیت نے خزانے میں رقم جمع نہیں کروائی۔
ان کا کہنا تھا کہ مئی 2019 میں پاکستانی روپے کی شرح مبادلہ کو مارکیٹ بیس کیا۔ آج روپے کی قدر میں استحکام نے کاروبار میں آسانی دی ہے۔