جلد جناح گراونڈ میں جلسہ کریں گے،انیس قائم خانی

شائع 08 مارچ 2016 12:57pm

کراچی:ایم کیوایم کے منحرف رہنما انیس قائم خانی نے جناح گراونڈ میں جلسے کا عندیہ دے دیا۔ کہتے ہیں ہماری جماعت لسانی نہیں قومی سطح کی ہوگی۔تنظیمی سیٹ اپ کے لیے ملک بھرسے عہدیداروں کو شامل کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم کے منحرف رہنما انیس قائم خانی نے متحدہ کو اس کے گڑھ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں جلد جناح گراونڈ میں جلسہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کی بہت ساری وکٹیں گری ہوئی ہیں۔نئی جماعت لسانی نہیں قومی سطح کی ہوگی جسکاڈھانچہ تشکیل دے رہے ہیں۔ انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ تنظیمی سیٹ اپ کے کیے ملک بھرسے عہدیداروں کوشامل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وال چاکنگ کرنے والوں کا نہیں پتہ ہم دیواروں پر نہیں دلوں میں بسنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ بلدیہ اورڈاکٹرعاصم کیس میں اپنے وکیل کے ذریعے عدالت میں پیش ہوں گے۔

Read Comments