Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیوکہتے ہیں کہ سیاسی بھونچال آیاتوسارے جھٹکے کراچی اورحیدرآباد کو لگیں گے۔ سیاسی جماعتوں کوصوبوں تک محدود کرنے کا ڈرامہ کسی اورنے لکھا ہے۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں وویمن میڈیا سینٹر کے تحت منعقدہ سیمینارسے خطاب میں مولابخش چانڈیونے کہا کہ سیاسی بھونچال آیاتو سارے جھٹکے کراچی اورحیدرآباد کو لگیں گے۔ہلکے پھلکے جھٹکے میرپورخاص اورسکھرمیں بھی محسوس ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال اوران کے ساتھی پر کسی کی چھتری ضرورہے۔سیاسی جماعتوں کو صوبوں تک محدود کرنے کا ڈرامی کسی اورنے لکھا ہے۔صوبائی مشیراطلاعات کا کہنا تھا کہ نیب سندھ میں دندناتی پھررہی ہے۔پنجاب کی طرف معمولی رخ کیاتودبنگ وزیراعلیٰ نے نیب کے احتساب کا نعرہ لگا دیا۔مولابخش چانڈیوکاکہناتھا کہ وزیراعظم کوباربارکٹہرے میں کھڑی کرنے والی آزادعدلیہ پرویزمشرف کو آج تک کٹہرے میں نہ لاسکی۔
کراچی:مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیوکہتے ہیں کہ سیاسی بھونچال آیاتوسارے جھٹکے کراچی اورحیدرآباد کو لگیں گے۔ سیاسی جماعتوں کوصوبوں تک محدود کرنے کا ڈرامہ کسی اورنے لکھا ہے۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں وویمن میڈیا سینٹر کے تحت منعقدہ سیمینارسے خطاب میں مولابخش چانڈیونے کہا کہ سیاسی بھونچال آیاتو سارے جھٹکے کراچی اورحیدرآباد کو لگیں گے۔ہلکے پھلکے جھٹکے میرپورخاص اورسکھرمیں بھی محسوس ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال اوران کے ساتھی پر کسی کی چھتری ضرورہے۔سیاسی جماعتوں کو صوبوں تک محدود کرنے کا ڈرامی کسی اورنے لکھا ہے۔صوبائی مشیراطلاعات کا کہنا تھا کہ نیب سندھ میں دندناتی پھررہی ہے۔پنجاب کی طرف معمولی رخ کیاتودبنگ وزیراعلیٰ نے نیب کے احتساب کا نعرہ لگا دیا۔
مولابخش چانڈیوکاکہناتھا کہ وزیراعظم کوباربارکٹہرے میں کھڑی کرنے والی آزادعدلیہ پرویزمشرف کو آج تک کٹہرے میں نہ لاسکی۔