سندھ میں آوارہ کتےعوام کےلئے وبال جان بن گئے۔صوبائی حکمراں جماعت کے گڑھ لاڑکانہ کے شہری کتوں کے رحم و کرم پر ہیں۔اسپتالوں میں ویکسین بھی دستیاب نہیں۔لاڑکانہ میں گزشتہ روز کتوں نے چھ سالہ حسنین کوبھنبھوڑکررکھ دیا۔بچےکوعلاج کےلئے کراچی منتقل کردیاگیاجہاں حسنین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
صوبائی حکمراں جماعت کے گڑھ میں کتوں کے کاٹنے کا تازہ واقعہ،چھہ سالہ حسنین کو کتوں نے بھنبھوڑ کر رکھ دیا۔
بچے کو علاج کےلئے کراچی منتقل کردیاگیا۔حسنین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ڈائریکٹر این آئی سی ایچ ڈاکٹر جمال رضا کے مطابق بچے کی حالت بہتر ہونے کےبعدسرجری کی جائے گی۔
سندھ میں سال بھر میں ایک لاکھ 40ہزار افراد کو کتوں نے کاٹا۔ 22 افراد رے بیز وائرس کا شکار ہو کر لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
سندھ حکومت کتوں کے خلاف اقدامات اور ویکسین فراہمی کے دعوے کرتی رہی ہے لیکن حقائق حکومتی دعوؤں کے برعکس نظر آتے ہیں۔