ایک تیرسے کئی شکارکرنے جارہے ہیں،فاروق ستار

شائع 08 مارچ 2016 02:19pm

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے دوران پریس کانفرنس اشاروں میں باتیں کیں، کہا کہ قائد کے حکم پر دس مارچ سے صفائی مہم شروع کریں گے، اب کراچی کا کچرہ شہر سے باہر مستقل آرام گاہ پہنچادیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ذہنوں میں ابہام ہے تو اسے عوامی رابطہ مہم سے ختم کریں گے،ایک تیرسے کئی شکارکرنے جارہے ہیں۔

فاروق ستار کاکہنا تھا کہ کارکن اور منتخب نمائندے پائنچے چڑھاکر صفائی کریں گے۔

Read Comments