Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
سیالکوٹ:وزیر دفاع خواجہ آصف کے حلقہ این اے ایک سو دس مبینہ دھاندلی کیس میں ووٹوں کی تصدیق کے لیے کاونٹر فائلز کی گنتی مکمل ہو گئی۔فائلز نادرا ہیڈ آفس منتقل کر دی گئیں۔سیالکوٹ کے حلقہ این اے ایک سو دس مبینہ دھاندلی کیس میں تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار کی درخواست پر سپریم کورٹ نے نادرا کو کاوٴنٹر فائلز سے انگوٹھوں کی تصدیق کر کے تین ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔کاوٴنٹر فائلز کی گنتی دونوں فریقین،ریٹرننگ افسر،نادرا اہلکار اور اسسٹنٹ الیکشن کمشنر کی زیر نگرانی جاری مکمل ہو گئی۔ اس موقع پر عثمان ڈار کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ حلقے کے دو سو ستائیس تھیلوں میں سے تیس میں کاوٴنٹر فائلز موجود ہی نہیں تھیں،نادرا حکام کا بھی فیصلہ ان کے حق میں آئے گا۔گنتی مکمل ہونے پر کاوٴنٹر فائلز کے آٹھ بیگز کو پولیس کی نگرانی میں نادرا ہیڈآفس اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔
سیالکوٹ:وزیر دفاع خواجہ آصف کے حلقہ این اے ایک سو دس مبینہ دھاندلی کیس میں ووٹوں کی تصدیق کے لیے کاونٹر فائلز کی گنتی مکمل ہو گئی۔فائلز نادرا ہیڈ آفس منتقل کر دی گئیں۔
سیالکوٹ کے حلقہ این اے ایک سو دس مبینہ دھاندلی کیس میں تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار کی درخواست پر سپریم کورٹ نے نادرا کو کاوٴنٹر فائلز سے انگوٹھوں کی تصدیق کر کے تین ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔کاوٴنٹر فائلز کی گنتی دونوں فریقین،ریٹرننگ افسر،نادرا اہلکار اور اسسٹنٹ الیکشن کمشنر کی زیر نگرانی جاری مکمل ہو گئی۔
اس موقع پر عثمان ڈار کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ حلقے کے دو سو ستائیس تھیلوں میں سے تیس میں کاوٴنٹر فائلز موجود ہی نہیں تھیں،نادرا حکام کا بھی فیصلہ ان کے حق میں آئے گا۔
گنتی مکمل ہونے پر کاوٴنٹر فائلز کے آٹھ بیگز کو پولیس کی نگرانی میں نادرا ہیڈآفس اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔