Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ:سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے مغوی صاحبزادے شہباز تاثیر کو تقریبا ساڑھے چار سال کے بعد بلوچستان کے علاقے کچلاک سے بازیاب کروالیا گیا، اہل خانہ کی خوشی کا ٹھکانا نہ رہا جب سلمان تاثیر نے رہائی کے بعد انہیں فون پر اپنی خیریت سے آگاہ کیا۔ وزیرداخلہ کہتے ہیں امید ہے شہباز اب ایک خوشگوار زندگی گزاریں گے۔حساس اداروں اور ایف سی نے کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں ایک گھر پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو بازیاب کرالیا گیا۔ سلمان تاثیر کی بازیابی کی خبر کی تصدیق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے سینیٹ کے اجلاس میں کی۔آئی ایس پی آر نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہباز تاثیربازیابی انٹیلی جنس اداروں کی کاوش کا نتیجہ ہے۔نامعلوم افراد نے شہباز تاثیر کو اگست دوہزار گیارہ میں لاہور کے علاقے گلبرگ سے اس وقت اغوا کیا جب وہ اپنے آفس جارہے تھے۔اغوا کے بعد شہباز تاثیر کو پہلے وزیرستان لے جایا گیا، جہاں سے وہ کنڑ ، قندھار لے جائے گئے۔اغوا کاروں نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں رکھا۔اغواء کاروں نے شہباز کی رہائی کے لیے پچاس کروڑ روپے تاوان کا بھی مطالبہ کیا تھا۔انکی رہائی کی متعدد کوششیں کی گئیں۔دس روز قبل مغوی کو کچلاک منتقل کیا گیا اور پھر خفیہ اطلاع پر حساس اداروں اور ایف سی نے شام کے وقت ایک مکان پر چھاپہ مار کر شہبازتاثیر کو بازیاب کرالیا۔بازیابی کے بعد شہبازتاثیر کو کچلاک سے کوئٹہ پہنچا گیا جہاں سی ایم ایچ میں انکا طبی معائنہ ہوا، انہیں بخار اور سردی کی شکایت پر میڈیسن بھی دی گئی۔جس کے بعد شہباز تاثیر نے اپنی والدہ اور دیگر اہل خانہ کو فون کر کے اپنی خیریت سے آگاہ کیا۔وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کہتے ہیں امید ہے شہباز تاثیر بدھ کو اپنے خاندان سے ملیں گے اور ایک خوشگوار زندگی گزاریں گے۔
کوئٹہ:سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے مغوی صاحبزادے شہباز تاثیر کو تقریبا ساڑھے چار سال کے بعد بلوچستان کے علاقے کچلاک سے بازیاب کروالیا گیا، اہل خانہ کی خوشی کا ٹھکانا نہ رہا جب سلمان تاثیر نے رہائی کے بعد انہیں فون پر اپنی خیریت سے آگاہ کیا۔ وزیرداخلہ کہتے ہیں امید ہے شہباز اب ایک خوشگوار زندگی گزاریں گے۔
حساس اداروں اور ایف سی نے کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں ایک گھر پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو بازیاب کرالیا گیا۔
سلمان تاثیر کی بازیابی کی خبر کی تصدیق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے سینیٹ کے اجلاس میں کی۔آئی ایس پی آر نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہباز تاثیربازیابی انٹیلی جنس اداروں کی کاوش کا نتیجہ ہے۔
نامعلوم افراد نے شہباز تاثیر کو اگست دوہزار گیارہ میں لاہور کے علاقے گلبرگ سے اس وقت اغوا کیا جب وہ اپنے آفس جارہے تھے۔اغوا کے بعد شہباز تاثیر کو پہلے وزیرستان لے جایا گیا، جہاں سے وہ کنڑ ، قندھار لے جائے گئے۔اغوا کاروں نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں رکھا۔
اغواء کاروں نے شہباز کی رہائی کے لیے پچاس کروڑ روپے تاوان کا بھی مطالبہ کیا تھا۔انکی رہائی کی متعدد کوششیں کی گئیں۔دس روز قبل مغوی کو کچلاک منتقل کیا گیا اور پھر خفیہ اطلاع پر حساس اداروں اور ایف سی نے شام کے وقت ایک مکان پر چھاپہ مار کر شہبازتاثیر کو بازیاب کرالیا۔
بازیابی کے بعد شہبازتاثیر کو کچلاک سے کوئٹہ پہنچا گیا جہاں سی ایم ایچ میں انکا طبی معائنہ ہوا، انہیں بخار اور سردی کی شکایت پر میڈیسن بھی دی گئی۔جس کے بعد شہباز تاثیر نے اپنی والدہ اور دیگر اہل خانہ کو فون کر کے اپنی خیریت سے آگاہ کیا۔
وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کہتے ہیں امید ہے شہباز تاثیر بدھ کو اپنے خاندان سے ملیں گے اور ایک خوشگوار زندگی گزاریں گے۔