بھارت ایٹمی صلاحیت میں اضافہ کریگا توہمارا بھی حق ہے،سرتاج عزیز

شائع 09 مارچ 2016 05:29am

اسلام آباد:مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ نے پاکستان کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا۔اگر بھارت ایٹمی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے تو ہمارا بھی حق ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے سینیٹ کو بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ کا بیان درست رپورٹ نہیں کیا گیاامریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا ۔

ایٹم بم سے متعلق سعودی عرب کے حوالے سے سے بات کی گئی تھی پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کا حفاظتی نظام فل پروف ہے۔ مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیا ریوں میں کمی کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

اگر بھارت ایٹمی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے تو ہمارا بھی حق ہوگا انھوں نے بتایا کہ جس اخباری بیان پر یہ تحریک پیش کی گئی اس میں صداقت نہیں ہے۔

سعودیہ کے ساتھ تعلقات بہتر ہیں مگر نیو کلئیر ٹیکنالوجی کسی کو نہیں دے سکتے، پاکستان نیو کلئیر ٹیکنالوجی کی سیکورٹی بہترین ہے جسکی دنیا تعریف کرتی ہے بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس کل صبح دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Read Comments