Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:ایف آئی اے کی انکوائری کمیٹی نے منی لانڈرنگ اور را کی فنڈنگ کے الزامات کی تحقیقات کیلئے سرفراز مرچنٹ کو سمن جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم منی لانڈرنگ، ہتھیاروں کی غیرقانونی خرید اوررا کی جانب سے ایم کیو ایم کوفنڈنگ کے الزامات کی تفصیلی چھان بین کرے گی۔ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے سرفرازمرچنٹ کواپنا بیان ریکارڈ کرانے اورمتعلقہ شواہد فراہم کرنے کیلئے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا سمن جاری کردیا۔وزارتِ داخلہ نے تمام سیکیورٹی و انٹیلی جنس اداروں کو بھی انکوائری سے متعلقہ کسی بھی ثبوت یا معلومات موجود ہونے پرانکوائری کمیٹی کے ساتھ شیئرکرنے کیلئے بھی مراسلہ جاری کیا ہے۔کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ حکومت ِبرطانیہ کے ساتھ کس سطح پریہ مسئلہ اٹھایا جائے۔
اسلام آباد:ایف آئی اے کی انکوائری کمیٹی نے منی لانڈرنگ اور را کی فنڈنگ کے الزامات کی تحقیقات کیلئے سرفراز مرچنٹ کو سمن جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم منی لانڈرنگ، ہتھیاروں کی غیرقانونی خرید اوررا کی جانب سے ایم کیو ایم کوفنڈنگ کے الزامات کی تفصیلی چھان بین کرے گی۔
ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے سرفرازمرچنٹ کواپنا بیان ریکارڈ کرانے اورمتعلقہ شواہد فراہم کرنے کیلئے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا سمن جاری کردیا۔
وزارتِ داخلہ نے تمام سیکیورٹی و انٹیلی جنس اداروں کو بھی انکوائری سے متعلقہ کسی بھی ثبوت یا معلومات موجود ہونے پرانکوائری کمیٹی کے ساتھ شیئرکرنے کیلئے بھی مراسلہ جاری کیا ہے۔کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ حکومت ِبرطانیہ کے ساتھ کس سطح پریہ مسئلہ اٹھایا جائے۔