Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ: گزشتہ شب کوئٹہ سے بازیاب ہونے والے سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیرآج کوئٹہ سے لاہور کے لیے راونہ ہو گئے ہیں۔ شہباز تاثیر چارٹرطیارے کے ذریعے کوئٹہ سے لاہور آئیں ہیں۔آج نیوز کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے چارٹر طیارہ کوئٹہ بھیجا گیا، جس میں سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہونگے۔ چارٹر طیارہ کل پانچ لوگو ں کو لے کے دوپہر ایک بجے تک روانہ ہوگا۔ شہباز تاثیرکو مکمل میڈیکل چیک اپ کے بعد اہل خانہ سے ملنے کی اجازت دی جائے گی، جبکہ شہباز تاثیر کے اہل خانہ کو سیکورٹی وجوہات کی بناءپر گھر سے باہر آنے کی اجازت نہیں ہے۔واضح رہے کہ شہباز تاثیر کو اگست دو ہزار گیارہ میں لاہور کے علاقے گلبرگ سے اس وقت اغوا کیاگیا جب وہ آفس جارہے تھے۔اغوا کار شہباز تاثیر کو وزیرستان لے گئے اور اس کے بعد ان کو کنڑ اور پھر قندھار بھی لے جایا گیا۔کچھ عرصہ پہلے شہباز تاثیر کو بلوچستان کے علاقے ڑوب لایا گیااور دس روز پہلے کچلاک منتقل کیاگیا۔اغواءکاروں نے شہبازتاثیر کو رہائی کےلئے پچاس کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر حساس اداروں اور ایف سی نے شام کے وقت ایک مکان پر چھاپہ مارا اورپانچ سال بعد شہبازتاثیر کو بازیاب کرالیا۔
کوئٹہ: گزشتہ شب کوئٹہ سے بازیاب ہونے والے سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیرآج کوئٹہ سے لاہور کے لیے راونہ ہو گئے ہیں۔ شہباز تاثیر چارٹرطیارے کے ذریعے کوئٹہ سے لاہور آئیں ہیں۔
آج نیوز کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے چارٹر طیارہ کوئٹہ بھیجا گیا، جس میں سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہونگے۔ چارٹر طیارہ کل پانچ لوگو ں کو لے کے دوپہر ایک بجے تک روانہ ہوگا۔
شہباز تاثیرکو مکمل میڈیکل چیک اپ کے بعد اہل خانہ سے ملنے کی اجازت دی جائے گی، جبکہ شہباز تاثیر کے اہل خانہ کو سیکورٹی وجوہات کی بناءپر گھر سے باہر آنے کی اجازت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ شہباز تاثیر کو اگست دو ہزار گیارہ میں لاہور کے علاقے گلبرگ سے اس وقت اغوا کیاگیا جب وہ آفس جارہے تھے۔اغوا کار شہباز تاثیر کو وزیرستان لے گئے اور اس کے بعد ان کو کنڑ اور پھر قندھار بھی لے جایا گیا۔کچھ عرصہ پہلے شہباز تاثیر کو بلوچستان کے علاقے ڑوب لایا گیااور دس روز پہلے کچلاک منتقل کیاگیا۔
اغواءکاروں نے شہبازتاثیر کو رہائی کےلئے پچاس کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر حساس اداروں اور ایف سی نے شام کے وقت ایک مکان پر چھاپہ مارا اورپانچ سال بعد شہبازتاثیر کو بازیاب کرالیا۔