اپ ڈیٹ 11 مارچ 2016 09:13am

سونے کا یہ وقت بہترین ہے، تحقیق نے ثابت کر دیا

ویسے تو دیکھا جائے تو سونے کی لئے کوئی مخصوص وقت مقرر نہیں ، انسان کبھی بھی سو سکتا ہے اور وقت کی بھی کوئی بندش نہیں۔ پر یہ بات ایک تحقیق سے ثابت ہوئی ہے کہ کچھ ایسے مخصوص اوقات ہیں جن میں سونا صحت مندی کی علامت سمجھا جاتاہے۔

عالمی شہرت یافتہ سائنسدان شان سٹیون نے ایک جامع تحقیق کے بعد سونے کا بہترین وقت دریافت کرلیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بہترین اور مفید ترین نیند کے لئے ضروری ہے کہ آپ رات دس بجے سو جائیں اور صبح چھ بجے بےدار ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ انسانی جسم اور ماحول کا تال میل اسی صورت میں بہترین طریقے سے قائم رہ سکتا ہے جب انسان رات دس سے صبح چھ کے دوران اپنی نیند پوری کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ سب کے لئے ان اوقات میں سونا ممکن نہیں لیکن ہمیں کوشش ضرور کرنی چاہیے کہ ہم سونے کے لئے بہترین وقت یعنی دس بجے سوجائیں۔

یہ اوقات ان افراد کے لئے بہت فائدے مند ہیں جو ملازمت پیشہ ہیں یا کوئی کاروبار کرتے ہیں، گھر میں رہنے والے افراد بھی اگر چاہیں تو اپنی روٹین کو اچھا بنانے کے لئے ان اوقات پر عمل کر کے اپنی آپ کو بیحد صحت مند اور تندرست رکھ سکتے ہیں۔

Read Comments