شہبازشریف کی برطانیہ کے وزیرخارجہ سے ملاقات

شائع 09 مارچ 2016 08:24am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سے برطانیہ کے وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے ملاقات کی،شہباز شریف کہتے ہیں کہ دہشت گردی اقوام عالم کا مشترکہ مسئلہ ہے،دہشت گردی کے چیلنج سے مشترکہ کوششوں کے زریعے نمٹا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے برطانیہ کے وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،پاک برطانیہ تجارتی و معاشی تعلقات کے فروغ،تعلیم،صحت،اسکل،ڈویلپمنٹ اور سکیورٹی کے امور سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معاشرہ سے انتہاپسند رحجانات کا خاتمہ کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کے ساتھ قانون سازی کی گئی ہے۔

دہشت گردی اور توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے گئے ہیں،پاکستانی قوم،سیاسی و عسکری قیادت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایک صفحے پر ہیں۔

برطانیہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ترقی کے میدان میں پنجاب درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے،برطانوی ٹیکس پئیر کے پیسے کا درست استعمال دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔

Read Comments