Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:لاہورہائیکورٹ نے تحفظ نسواں قانون دوہزار سولہ کیخلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا اور ایڈووکیٹ جنرل کو آئینی معاونت کیلئے طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے تحفظ نسواں قانون دوہزار سولہ کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل میں درخواست پر اعتراض اٹھایا کہ تحفظ نسواں قانون دوہزار سولہ آئین کی دفعات کے منافی ہے۔اس قانون کے باعث شوہر کی حیثیت متاثر ہوگی جو اسلامی قوانین کے بھی خلاف ہے۔عدالت تحفظ نسواں قانون دوہزار سولہ کو کالعدم قرار دینے کے احکامات جاری کرے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو آئینی معاونت کیلئے طلب کرلیا ہے۔
لاہور:لاہورہائیکورٹ نے تحفظ نسواں قانون دوہزار سولہ کیخلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا اور ایڈووکیٹ جنرل کو آئینی معاونت کیلئے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے تحفظ نسواں قانون دوہزار سولہ کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے دلائل میں درخواست پر اعتراض اٹھایا کہ تحفظ نسواں قانون دوہزار سولہ آئین کی دفعات کے منافی ہے۔
اس قانون کے باعث شوہر کی حیثیت متاثر ہوگی جو اسلامی قوانین کے بھی خلاف ہے۔عدالت تحفظ نسواں قانون دوہزار سولہ کو کالعدم قرار دینے کے احکامات جاری کرے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو آئینی معاونت کیلئے طلب کرلیا ہے۔